the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
حیدرآباد۔17؍دسمبر(یو این آئی)اننت پور اور کھمم میں پیش آئے دو علیحدہ علیحدہ سڑک حادثات میں ضلع اننت پور کے اڈیشنل جوائنٹ کلکٹرجیا چندرا نائیڈو کے علاوہ ایک اور شخص ہلاک او ر5زخمی ہوگئے جن میں سے ایک حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایاکہ جیا چندرا نائیڈو اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی کار ضلع اننت پور کے مضافاتی علاقہ میں روڈ ڈائیوڈر سے ٹکرا گئی ۔ اس واقعہ میں ان کا لڑکا زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ گتی سے ٹاون آرہے تھے۔ مسٹر نائیڈو کے زخمی بیٹے کو مقامی دواخانہ میں شریک کروادیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلع کھمم میں ایک اور سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 4اس وقت زخمی ہوگئے جب ضلع کھمم کے کاسو منچی منڈل میں خانگی بس میں گھس پڑی۔ مہلوک کی شناختی 28سالہ موگلی سائی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمیوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جسے مقامی سرکاری دواخانہ میں شریک کروادیا گیا ہے۔
اکسائز کے عہدیداروں پر گڑمبہ فروخت
کرنے والوں کا حملہ،سب انسپکٹر



زخمی
حیدرآباد ۔ /17ڈسمبر ( اعتاد نیوز ) سعیدآباد علاقہ کی سنگارینی کالونی میں آج محکمہ آبکاری کے عہدیداروں پر حملہ کیا گیا جس میں ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اکسائز (آبکاری ) کی ایک ٹیم نے خصوصی مہم کے دوران سنگارینی کالونی میں گڑمبہ تیار کرنے کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے گڑمبہ کی پیکٹس کو ضبط کر لیا اور گڑمبہ فروخت کرنے والے رام کو گرفتار کرلیا۔ اچانک دھاوے اور گڑمبہ فروخت کرنے والے کو حراست میں لینے کے بعد اس کے مددگار برہم ہو گئے ‘ تقریبا 50 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے آبکاری کے عملہ پر مرچ پاوڈر چھڑک کر سنگباری شروع کردی ۔ حملہ آوروں میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ آبکاری کے حکام کی شکایت پر سعیدآباد پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر ناجائز کشیدہ شراب (گڑمبہ) کی فروخت ہوتی ہے ۔ متعلقہ پولیس واقف ہونے کے باوجود چشم پوشی اختیار کرتی ہے اور محکمہ اکسائز کی طرف سے دھاوے اور گرفتاریوں سے گریز کرنے سے سماجی برائی میں کئی افراد مبتلا ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.